اسلام آباد ( تنویر ہاشمی ) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے اپنے سپلائی چین مینجمنٹ پروسیس کو ڈیجیٹل نظام پر منتقل کر دیا ہے اورملک بھر میں 4ہزار کے قریب یوٹیلیٹی اسٹورز کمپیوٹرائز ڈ نظام کے ساتھ منسلک کر دیئے گئے ہیں ، ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے اپنی مکمل سپلائی چین کو ڈیجیٹل نظام پر منتقل کرنےکےلیے ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز کو گزشتہ تین روز کےلیے بند رکھا اور کسی قسم کی خریدو فروخت نہیں کی گئی بلکہ اور اس دوران سٹورزاور گوداموں میں اور اشیاء کی تعداد (فزیکل انوینٹری) کی گنتی کی گئی اور پھر اس انوینٹری کو ای آر پی نظام پر منتقل کر دیا گیا۔