• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس جج کی منظوری بغیر کیس ٹرانسفر کر سکتا ہے یا نہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجازاسحاق خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس جج کی منظوری بغیر کیس ٹرانسفر کرسکتا ہے یانہیں؟ مجھے آپ کو سزا دینے کا کوئی شوق نہیں، سچ بولیں، میرا پورا پلان ہے ،باقاعدہ ججمنٹ لکھوں، عدالتی معاون مقرر کرنا پڑیگا مشال یوسفزئی کیس میں بنچ تبدیلی پر ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کے خلاف توہین عدالت کیس میں ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل سے متعلقہ جج کے رضامندی کے بغیر کیسز ٹرانسفر کرنے کا مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا پورا پلان ہے اس پر باقاعدہ ججمنٹ لکھوں، اس کیس میں عدالتی معاون مقرر کرنا پڑے گا۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل سلطان محمود عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ کوئی ایسی فائل دکھائیں جس میں جج کی مرضی کے بغیر کیس ایک بینچ سے دوسرے میں ٹرانسفر ہوا ہو۔ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے ایک کیس کا ریکارڈ/ فائل عدالت میں جمع کروایا۔
اہم خبریں سے مزید