کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے مبینہ مقابلوں میں نوجوان کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے والے ایک ملزم کو ہلاک جبکہ دو زخمیوں سمیت 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تیموریہ پولیس نے نارتھ ناظم آباد مہدی حسن پارک بلاک این کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ملزم کو ہلاک جبکہ ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ہلاک ملزم کی شناخت ذیشان ولد اجمل، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شاہد ولد اجمل جبکہ گرفتار دوسرے ملزم کی شناخت مجاہد ولد جان محمد کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان سے دو عدد پستول، 4عدد موبائل فون اور عزیزآباد تھانے کی حدود سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم اور اسکے ساتھی 18سالہ نوجوان عرفات کے قتل میں ملوث ہیں ۔