اسلام آباد، ( رپورٹ حنیف خالد ) وزیر اعظم کے معاو ن خصوصی ہارون اختر خان کی زیر صدارت پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں اجلاس ہوا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تربیت یافتہ افرادی قوت اور ادارہ جاتی اصلاحات پاکستان کی ترقی کے لئے لازم و ملزوم ہیں مینجمنٹ اور مارکیٹنگ کورسز پیشہ ورانہ اداروں کے استحکام کے لیے انتہائی اہم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تربیتی اداروں میں تجربہ کار پروفیشنلز کی موجودگی سے اعلیٰ معیار کے ٹرینی پیدا کرنا ہونگے ۔بریفنگ کے دوران ہارون اختر خان نے مینجمنٹ اور مارکیٹنگ کورسز کو پیشہ ورانہ اداروں کے استحکام کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔