• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامسٹس یونیورسٹی، 5 سال میں 920 بھرتیوں کے باوجود 1126 پوسٹیں خالی

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ماتحت پبلک سیکٹر کامسٹس یونیورسٹی میں پچھلے پانچ سالوں کے دوران آفیسر گریڈ اورسٹاف گریڈ میں 920لوگوں کی بھرتیوں کے باوجود 1126پوسٹیں خالی ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، سرکاری دستاویز کے مطابق کامسٹس یونیورسٹی کی مجموعی طور پر6077منظور شدہ پوسٹیں ہیں جن میں سے 4951پوسٹوں پر لوگ کام کر رہے ہیں جبکہ 1126 پوسٹیں خالی ہیں، سرکاری دستاویز کے مطابق خالی پوسٹوں پر 486لوگوں کی ہائرنگ کا پراسس جاری ہے تاہم ابھی یہ رکا ہوا ہے ، دستاویز کے مطابق آفیسر گریڈ کی منظور شدہ 3332پوسٹوں میں سے 2556پوسٹوں پر لوگ کام کر رہے ہیں ، اس طرح آفیسر گریڈ کی 776پوسٹیں خالی ہیں جن میں فیکلٹی کی 507جبکہ نان فیکلٹی کی 269پوسٹیں شامل ہیں ، سٹاف کی مجموعی منظور شدہ 2745پوسٹوں کے مقابلے میں 2395پوسٹوں پر لوگ کام کر رہے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید