• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اختر مینگل کا دھرنا ختم کرنیکا اعلان، کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

کوئٹہ (ایجنسیاں) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سابق وزیرا علیٰ بلوچستان سرداراختر جان مینگل نے 20روز سے جاری لکپاس پر دھرنا ختم کرکے بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے آ ئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے 18ایریل کو مرکزی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دھرنے میں گزشتہ روز سینٹرل کمیٹی کے منعقدہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ دھرنا ختم ہونے کے 20 روز بعد کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال ہوگیا ہے۔ سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ پارٹی نے ماہرنگ بلوچ اور دیگر خواتین سمیت صوبے سے گرفتار افراد کی رہائی کیلئے احتجاج شروع کیا تھا اور 28مارچ کو وڈھ سے لانگ مارچ شروع کیا جو لکپاس پر دھرنے کی شکل میں تبدیل ہوا دھرنے میں گزشتہ 20 روز کے دوران مختلف سیاسی ، مذہبی جماعتوں ، قبائلی عمائدین، معتبرین نے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہمارا ساتھ دیا اور گزشتہ دنوں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی گئی جس میں شامل جماعتوں کے رہنمائوں نے بھی ہمیں تجویز دی کہ عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے دھرنا ختم کریں اور اپنا احتجاج جاری رکھیں آج دھرنا ختم کیا ہے احتجاج ختم نہیں ہوا سینٹرل کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق احتجاجی تحریک کو احتجاج کے دوسرے مرحلے میں نئی شکل سے شروع کررہے ہیں جس میں 18اپریل کو مستونگ ،20اپریل کو قلات ، سوراب22اپریل، 24اپریل خضدار، 26اپریل کو پنجگور، 28اپریل کو تربت، 30اپریل کو گوادر، 2 مئی کو نوشکی، 4مئی کو دالبندین، 6مئی کو خاران، 8مئی کو حب، 10مئی کو سبی، 12مئی کو نصیر آباد، 13مئی لورا لائی میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام علاقوں میں نکالی جانے والی ریلیوں میں وہاں کے مقامی اور پارٹی کی مرکزی کابینہ کے اراکین سینٹرل کمیٹی کے ممبران، ضلعی عہدیداران سمیت سیاسی و قبائلی رہنماء اور علاقے کے لوگ بھی شریک ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید