• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ضلع وسطی میں ٹھیکیدار پورشن مافیا کیخلاف ایس بی سی اے کی کارروائیاں، 18 افراد گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے جانب سے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیرقانونی تعمیرات اور اس میں ملوث ٹھکیدار پورشن مافیا سمیت سہولت کاروں کے خلافگھیراتنگ ، کئی ملزمان کیخلاف ایف آئی آرز درج،18 سے زائد ملزمان کو پولیس نے حراست میں لے لیا،جبکہ مزید گرفتاریوں کیلئے کارروائیوں کاسلسلہ جاری سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے مطابق اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے محمد اسحاق کھوڑو نے سخت موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرقانونی تعمیرات کیخلاف حکومت سندھ کی ہدایات کے مطابق زیروٹالرنس پالیسی غیرقانونی تعمیرات کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی،پورے شہر میں غیرقانونی تعمیرات میں ملوث ٹھکیدار و سہولت کاروں اور پورشن مافیا کے خلاف بھرپور قانونی کارروائیاں کی جائیں گی۔
اہم خبریں سے مزید