کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان) کے چئیرمینآفاق احمد نے کہا ہے کہ حادثات کا تسلسل مافیاز کی سرکاری سرپرستی کا نتیجہ ہے،حکمرانوں نے جیبیں بھرنے کیلئے شہر کو مقتل بنادیا ہے،آج بھی شہر کے واٹر ٹینکرز اور ڈمپرز کے نیچے کچل کر جاں بحق ہونے پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے آفاق احمد نے سندھ کی بدعنوان حکومت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈمپرزاور واٹر ٹینکرز کے نیچے شہریوں کے کچلے جانے کا تسلسل حکومت کی جانب سے ان مافیاز کی سرپرستی کا نتیجہ ہے۔ آفاق احمد نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں کے کچلے جانے پر حکومت یا حکومت کا کوئی ادارہ حرکت میں آتا ہے نا ہی دکھ کا اظہار کرتا ہے، لیکن شہریوں کو بے دردی سے کچلے جانے پر اگر عوام غصے پر قابو نا پاسکیں اور ردعمل میں ڈمپرزیا واٹرٹینکرز کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں تو حکومت کے تمام ادارے اور تمام ایجنسیاں فوری حرکت میں آجاتی ہیں جیسے عوام نہیں یہ ملک دشمن ہیں اورانھوں نے ملکی سلامتی پر حملہ کردیا ہو۔