• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت آباد اور ماری پور سے 2؍ لاپتا بچوں کی لاشیں مل گئیں

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ڈاکس کے علاقے سے دو روز قبل اغوا ہونے والے بچے کی گولیاں لگی لاش ماڑی پورسے جبکہ لیاقت آباد میںنالے سے ایک بچی کی ڈوبی ہوئی لاش ملی۔ 5سالہ سویرا سکندر گوٹھ سے منگل کی صبح جبکہ 14سالہ رجب علی مچھر کالونی سے دو روز قبل لاپتا ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ماڑی پور تھانے کی حدود ہاکس بے شیر محمد گوٹھ ندی کے قریب جھاڑیوں سے بدھ کو ایک بچے کی گولیاں لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو سول اسپتال منتقل کیا جہاں بچے کی شناخت 14 سالہ رجب علی ولد غلام عباس کے نام سے ہوئی۔ایس ایچ او چوہدری سلیم نے بتایا کہ مقتول مچھر کالونی کا رہائشی تھا اور 14 اپریل کو ڈاکس تھانے کی حدود سے لاپتہ ہوا تھا اور اس کی گمشدگی کی رپورٹ اسکے والد نے ڈاکس تھانے میں کروائی تھی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کو جائے وقوعہ سے گولیوں کے تین خول بھی ملے ہیں۔ایس ایچ او کے مطابق بچے کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے یا نہیں اس کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہو سکے گا۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ بظاہر کسی ذاتی رنجش کا تنازعہ کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے اور ممکن۔ ہے کہ اس میں کوئی قریبی رشتہ دار ملوث ہو تاہم واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جائے گی۔ادھر لیاقت آباد نالے سے ملنے والی کم عمر لڑکی کی لاش کی شناخت5سالہ سویرا دختر جمیل کے نام سے کرلی گئی ہے، سویرا15 اپریل کو سچل تھانہ کی حدود سپر ہائی وے سکندر گوٹھ سے نامعلوم ملزمان نے اغواء کرلیا تھا جس کا مقدمہ الزام نمبر 25/575 تھانہ سچل میں درج ہے۔
اہم خبریں سے مزید