اسلام آباد (ایجنسیاں)قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ باقی تمام اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہیں‘جے یو آئی فیصلہ کرے ‘جمہوریت ہمارا ہدف ہے‘ مولانا کتنا آگے چل سکتے ہیں‘ ان کی مرضی‘ہمارا مطالبہ نئے انتخابات ہوں گے‘پی ٹی آئی اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی ۔میڈیا سے گفتگو میں عمرایوب کا کہناتھاکہ آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی نے سندھ کا پانی بیچ دیا۔فضل الرحمٰن اور ہماری پارٹی کے درمیان سال قبل بڑی خلیج تھی، مولانا اور ان کی پارٹی نے فیصلہ کرنا ہے کہ کس حد تک ہمارے ساتھ جا سکتے ہیں۔