• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے ہتھیار ساز امریکی کمپنیوں پر پابندی لگادی

بیجنگ ( نیوز ڈیسک) چین نے تائیوان کو ہتھیار فروخت کرنے والی امریکا کی 2بڑی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق چین نے امریکا کی 2کمپنیوں لاک ہیڈ مارٹن اور رتھیون ٹیکنالوجیز پر تائیوان کو ہتھیار فروخت کرنے کی پابندی عائد کر دی ہے ۔ یہ تیسرا موقع ہے جب چین نے امریکی کمپنیوں کے خلاف پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔چین کی جانب سے یہ پابندیاں 7فروری کو ہونے والے معاہدے کی وجہ سے لگائی گئی ہے جو امریکا اور تائیوان کی کمپنیوں کے درمیان ہوا تھا ۔ اس معاہدے میں تائیوان کو 10کروڑ ڈالر کے ہتھیار فراہم کرنے کا معاملہ طے پایا تھا ۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسلحہ کی فروخت نے چین امریکا تعلقات، چین کے قومی سلامتی کے مفادات اور آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی حکومت نے رتھیون ٹیکنالوجیزاور لاک ہیڈ مارٹن پر پابندیاں خطے کو لاحق خطرات کے پیش نظرعائد کی ہیں۔ واضح رہے کہ چین تائیوان کا اپنا اٹوٹ انگ قرار دیتا ہے۔
یورپ سے سے مزید