• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز کا سپورٹر اسٹریچر پر میچ دیکھنےقذافی اسٹیڈیم پہنچ گیا

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / انس سعید
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / انس سعید

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پلے آف مرحلے کے دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز کا سپورٹر اسٹریچر پر میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل 7 میں آج لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہیں، میچ کی فاتح ٹیم اتوار 27 فروری کو اسی میدان میں ملتان سلطانز سے فائنل کھیلے گی۔

لاہور قلندرز کو سپورٹ کرنے کے لیے اسٹریچر پر آنے والے نوجوان کا نام حیدر علی ہے۔

والدہ کے مطابق حیدر علی کی 6 سال قبل حادثے میں ٹانگ کٹ گئی تھی، جسے ڈاکٹرز نے لاعلاج قرار دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حیدر علی کرکٹ کا بہت شوقین ہے اور پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کو سپورٹ کرتا ہے۔

حیدر علی کی والدہ نے یہ بھی کہا کہ لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے نوجوان کے علاج کی یقین دہانی کرائی ہے۔

عاطف رانا نے لاہور قلندرز کے مداح کی اسٹیڈیم آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ حیدر علی جیسا فین دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔

حیدر علی نے اس موقع پر کہا کہ لاہور قلندرز میری پسندیدہ ٹیم اور فخر زمان میرا فیورٹ کھلاڑی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید