• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی دباؤ کے باوجود متحدہ عرب امارات چین سے سپر سانک طیارے خریدیگا

کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے امریکی دبائو مسترد کرتے ہوئے چین سے L-15 سُپر سانک جدید تربیتی اور لڑاکا طیارے خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ چائنیز میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اماراتی حکومت نے مستقبل میں مزید چائنیز طیارے خریدنے کی بھی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اماراتی وزارت دفاع نے اس خریداری کی تصدیق کی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چائنیز طیارے تکنیکی اور قیمت کے اعتبار سے فائدہ مند ہیں۔
اہم خبریں سے مزید