کراچی ( جنگ نیوز) ایکشن، کامیڈی، تھرل اور رومانس سے بھر پور فلم ”عشرت میڈ اِن چائنا“ کے مرکزی کردار اور معروف اداکار محب مرزا اور صنم سعید نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی نئی فلم کیلئے بہت محنت کی ہے اُمید کرتے ہیں کہ یہ فلم عوام کو بے حد پسند آئے گی۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جشن کرکٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ واضح رہے کہ”عشرت میڈ اِن چائنا“ ”جیوفلمز“ کے بینر تلے مینٹریو(Mintrioٌ) کی پیشکش 3 مارچ سے ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ شو کے میزبان شہزاد اقبال کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے محب مرزا کا کہنا تھا کہ یہ فلم بہت محنت اور دِل سے بنائی ہے ۔ فلم کی ہیروئن صنم سعید نے کہا کہ اس فلم میں مصالحہ، ایکشن سینما ٹو گرافی سب کچھ کمال ہے، اکثر لوگ پوچھتے ہیں میں ڈراموں میں سنجیدہ کردار کرتی ہو تو پھر فلم میں کامیڈی کیسے کر پاؤں گی؟۔ اب لوگوں کو کیسے بتاؤں کہ میرا تو آغاز ہی کامیڈی سے ہوا تھا۔