اسلام آباد (حنیف خالد) حکومت شوگر انڈسٹری سے پانچ لاکھ ٹن چینی اوپن ٹینڈر کے ذریعے حاصل کرنے کا فوری فیصلہ کرے گی، وفاقی کابینہ کے کل ہونے والے اجلاس میں اکنامک کمیٹی آف کیبنٹ کی تجویز کی منظوری دے گی۔ تین لاکھ میٹرک ٹن چینی وفاقی حکومت اور ایک ایک لاکھ ٹن چینی دو بڑے صوبے اوپن ٹینڈر کے ذریعے کم سے کم قیمت کی پیش کش کرنے والی شوگر ملوں سے باہمی مسابقت کے تحت خریدے گی جس کی ادائیگی وفاق اور صوبے شوگر انڈسٹری کو ساتھ ساتھ کرتے رہیں گے۔