• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی PSL فائنل دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے

فوٹو، ٹوئٹر
فوٹو، ٹوئٹر 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی گزشتہ شب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کا فائنل دیکھنے کے لیے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم پہنچے تھے۔

پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود تھی۔

ایسے میں آرمی چیف کی اچانک اسٹیڈیم آمد نے شائقین کو حیران کردیا۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ فائنل سے قبل قذافی اسٹیڈیم میں قومی ترانہ پڑھا گیا، کھلاڑیوں کے ساتھ ہزاروں تماشائیوں نے کھڑے ہوکر ترانے میں حصہ لیا، جس کے بعد آتش بازی کا مظاہرہ کرکے فائنل شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

 قذافی اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی، تماشائیوں نے جوش و خروش کے ساتھ میچ دیکھا۔

واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دے کر پی ایس ایل کے چیمپئن کا تاج اپنے سر پر سجالیا۔

خاص رپورٹ سے مزید