بھارتی ٹیلی ویژن کے میزبان راہول شیو شنکر نے لائیو پروگرام کے دوران بڑی غلطی کر کے اپنا مذاق بنوالیا۔
شیو شنکر لائیو پروگرام میں شو میں شریک اپنے مہمانوں سے ہی بےخبر نکلے اور 2 منٹ تک غلط نام لے کر ٹوکتے رہے۔
بھارت میں سیاست کے ساتھ ساتھ صحافت کابھی جنازہ نکلنے کی نوبت آگئی۔
یوکرین کے معاملے پر میزبان اپنے ایک مہمان کانام لے لے کر اسکی بات کاٹتا رہا، ٹوکتا رہا مگرخود کو چیمپئن ظاہر کرنیوالے میزبان کو یہ تک نہیں پتہ تھا کہ دو منٹ تک وہ جس کے پیچھے پڑا رہا اس نے ابھی تک کچھ بولا ہی نہیں تھا۔
سوشل میڈیا پر صحافی کا مذاق اُڑایا جانے لگا: