ملتان (نمائندہ جنگ)تھانہ بی زیڈ کے علاقہ میں درندگی کی انتہا کردی گئی،6ملزمان نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے گھر سے 4 خواتین کو اغوا کرکے مبینہ طور پراجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ ملزمان ڈرائیور کو برہنہ کرکے وڈیوز بناتے رہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے،تھانہ پولیس نے6روز تک کارروائی ہی نہ کی افسران کے علم میں آنے پر گزشتہ روز مقدمہ درج کر لیا ،تاحال ملزمان گرفتار نہ کئے جاسکے اور نہ ہی خواتین کا میڈیکل کرایا گیا۔