• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے روس یوکرین کشیدگی کا ذمہ دار نیٹو کو قرار دیدیا

بیجنگ(نیوز ڈیسک) چین نے روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی کو ʼبریکنگ پوائنٹ ʼ تک پہنچانے کی ذمہ داری نیٹو پر عائد کر دی۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے روزانہ کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ امریکا کی قیادت میں نیٹو کے اقدامات نے روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی کو ایک "بریکنگ پوائنٹ" تک پہنچا دیا۔انہوں نے امریکا پر زور دیا کہ وہ چین کے خدشات کو سنجیدگی سے لے اور یوکرین کے مسئلے سے نمٹنے اور روس کیساتھ تعلقات میں اس کے حقوق یا مفادات کو مجروح کرنے سے گریز کرے۔
یورپ سے سے مزید