• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر پشاور کی زیر صدارت اہم اجلاس

پشاور(وقائع نگار) ڈپٹی کمشنر پشاور/ کنٹرولر سول ڈیفنس شفیع اللہ خان کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف وارڈن سید فیاض علی شاہ، سول ڈیفنس آفیسر فضل حق، سرپرست اعلیٰ بنیاد حسین شاد، ایڈیشنل چیف وارڈن خان گل، ڈپٹی چیف وارڈن عتیق احمد ، ڈویژن وارڈن سٹی محمد کبیر خان سمیت دیگرنے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر / کنٹرولرسول ڈیفنس کو تنظیم کے اغراض و مقاصد اور تنظیمی ڈھانچے پر تفصیل سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس بتا یا گیا کہ خدانخواستہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال کے لیے سول ڈیفنس کے رضاء ہمہ وقت تیار ہیں اور اس وقت سول ڈیفنس کے رضا کار انسداد پولیواور کورونا مہمات میں ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔ چیف وارڈن سید فیاض علی شاہ نے ڈپٹی کمشنر / کنٹرولر سول ڈیفنس کو رضا کاروں کے مسائل کے بارے میں بھی آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر پشاور نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔
پشاور سے مزید