• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکہ برطانیہ کے گارڈ کے یوکرین جانے پر وزارتِ دفاع پریشان کیوں؟

ملکہ برطانیہ کے گارڈ نے یوکرین میں روس کیخلاف لڑنے کیلئے عہدہ چھوڑ دیا
ملکہ برطانیہ کے گارڈ نے یوکرین میں روس کیخلاف لڑنے کیلئے عہدہ چھوڑ دیا

ملکہ الزبتھ دوئم کے ایک 19 سالہ گارڈ کولڈ اسٹریم نے یوکرین میں روس کےخلاف لڑنے کے لیے اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ملکہ برطانیہ کا ایک گارڈ روس کی افواج سے لڑنے کے لیے ونڈسر میں اپنے عہدے سے دستبردار ہو گیاہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ’وہ بہت سے برطانوی شہریوں میں سے ایک ہے جنہوں نے مشرقی یورپ میں جنگ میں شامل ہونے کے لیے اپنےموجودہ عہدوں سے استعفے دیے‘۔

ذرائع کے مطابق، وزارت دفاع (ایم او ڈی) کے ایجنٹ اس نوعمر کی تلاش کر رہے ہیں کیونکہ روس کے خلاف جنگ میں برطانیہ کی نمائندگی کرنے والے فوجی کاہونا موجودہ صورتحال کو مزید خراب کرسکتا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ’اس سے افغانستان کے دورے کا وعدہ کیا گیا، جیسا کہ تمام رسمی چیزوں کے بعد بہت سے دوسرے لڑکوں نے کیا تھا لیکن ایسا نہیں ہوا‘۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ’بہت سارے لڑکے تنگ آچکے ہیں کہ ان سے آپریشنل ٹور کا وعدہ کیا گیا تھا اور پھر جب ٹور آنا تھا تو اسے منسوخ کر دیا گیا‘۔

ذرائع کا کہنا ہے ’وہ شاید سوچتا ہے کہ وہ وہاں کچھ اچھا کر سکتا ہے لیکن یہ بہت گمراہ کن فیصلہ ہے‘۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید