• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بات چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

سمندری ہواؤں کی معطلی گرمی بڑھنے کا سبب

ان کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی جس کی وجہ سے گرمی کی شدت بڑھے گی۔

سردار سرفراز کا مزید کہنا ہے کہ شمال مغرب سے ہوائیں چلنے کے باعث کراچی کا موسم گرم اور خشک رہے گا۔

آج درجۂ حرارت کتنا رہے گا؟

چیف میٹرولوجسٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ آج شہرِ قائد میں درجۂ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید