کوپن ہیگن( پ ر) آرٹیکل 63 اے کا اطلاق سے آئینِ پاکستان کی جیت ہوگی۔ یہ بات آل پاکستان کرسچن لیگ کے رہنما نواز سلامت نے کی ۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کو اپنے اُن ممبران پر جو پیسہ لے کر بِک چکے ہیں، پر آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 63 اے کا استعمال کرنا پڑتا ہے تو یہ آئینِ پاکستان کی جیت ہو گی اور ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے لئے ایک تاریخی قدم ہو گا۔ اپنے ووٹ کو بیچنے والوں کو نہ روکنا ایسا ہی ہو گا جیسے ،’’آ بیل مجھے مار‘‘ یا پھر کسی ڈاکو، چور، لٹیرے کو جرم کرنے کی اجازت دینا ہوگا۔یہ قانوں بنانے کا مقصد ہی یہ تھا کہ عوام کی منتخب کردہ حکومت کو نقصان پہنچانے سے پہلے ہارس ٹریڈنگ کرنے والوں کے ہتھکنڈوں کو ناکام بنایا جا سکے۔ووٹ بیچنے والے نمائندے اگر تحریک انصاف سے خوش نہیں تو ان کے پاس سوائے استعفیٰ دینے کے کوئی اور آپشن نہیں ہونا چاہئے۔