• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ بچوں سے جھوٹ نہیں بول سکتے، وہ سچ ڈھونڈلیں گے، سنی لیونی

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی نے کہا ہے کہ آپ بچوں سے جھوٹ نہیں بول سکتے ہیں وہ سچ ڈھونڈلیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سنی لیونی سے جب پوچھا گیا کہ وہ اپنے بچوں کو خود سے متعلق خبروں سے کیسے بچائیں گی؟ تو انہوں نے کہا کہ آپ ان سے جھوٹ نہیں بول سکتے، وہ سچ تلاش کرلیں گے۔

سنی لیونی اور ان کے شوہر ڈینیل ویبر نے 2017ء میں ایک لڑکی نشا کو گود لیا اور اگلے ہی برس سروگیسی سے وہ جڑواں لڑکوں نوح اور اشر کے والدین بن گئے۔

اداکارہ کا ارادہ ہے کہ وہ اپنے تینوں بچوں کو اپنی فیملی سے متعلق غلط معلومات سے بچانے کےلیے اُن کے ساتھ ایماندار رہیں گی۔

سنی لیونی کو حال ہی میں اپنی لے پالک بیٹی کے ساتھ مختلف رویہ اپنانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس پر انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ہر صورتحال الگ ہوتی ہے، وہ جان لے گی کہ ان سے کیسے نمٹا جائے، لیکن میں سمجھتی ہوں کہ ایماندارانہ انداز میں بات چیت ہر مسئلے کا حل ہے۔

اپنے بچوں کو خود سے متعلق منفی خبروں سے کیسے بچائیں گی؟ کے سوال پر سنی لیونی نے کہا کہ میرے خیال میں بات چیت ہی بہترین ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر صورتحال مختلف ہوتی ہے، ہم اسے کیسے ہینڈل کرتے ہیں، اس کا ہمیں اندازہ ہونا چاہیے، صورتحال کیسے ہمارے سامنے آتی ہے۔

سنی لیونی کا کہنا تھاکہ فی الحال تو میری توجہ اس پر ہے بچے اسکول میں خوش ہیں جو وہ ہیں بھی، یقیناً بڑی تبدیلی تکلیف دہ ہوتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں زیادہ تر اپنے بچوں سے بات کرتی ہوں، میں کوشش ہوتی ہے کہ انہیں معلومات دوں جو وہ کوشش کرکے سمجھ جائیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میرے نزدیک ایمانداری بہترین پالیسی ہے، اگر آپ بچوں سے جھوٹ بولیں گے تو وہ سچ ڈھونڈ لیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید