• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد تمباکو نوشی منصوبہ، 25 سال سے کم عمر افراد کے سگریٹ خریدنے پر پابندی کا امکان

راچڈیل(نمائندہ جنگ)نابالغ افراد میں تمباکونوشی کی حوصلہ شکنی کرنے کیلئے 25 سال سے کم عمر افراد پر سگریٹ خریدنے پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے، ایک نئے انسداد تمباکو نوشی زار کی طرف سے بنائے گئے سخت نئے منصوبوں کے تحت جو برطانوی افراد کو تمباکو نوشی کو روکنے کے بارے میں ایک آزاد جائزہ لے رہے ہیں ایسے افراد جن کا شمار بالغوں میں نہیں ہوتا پر پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں۔ بچوں کے خیراتی ادارے برنارڈو کے سابق سی ای او، 2030 تک ملک کو تمباکو نوشی سے پاک کرنے کی حکومت کی کوشش میں نمایاں رہنے والے جاوید خان او بی ای اس حوالے سے کئی باریک بینیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ یہ رپورٹ سیکرٹری صحت ساجد جاوید نے تیار کی تھی اور مسٹر خان اگلے ماہ اپنے نتائج کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انگلینڈ میں ایک اندازے کے مطابق 6 ملین تمباکو نوش ہیں اور تمباکو اب بھی قابل روک موت کی واحد سب سے بڑی وجہ ہے۔ دفتر برائے قومی شماریات کے مطابق، 2019 میں64,000 تمباکو نوشی سے ہلاکتیں سامنے آئیں مسٹر خان کا کہنا ہے کہ ہم فروخت کی عمر کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں جس کا جلد تعین کر لیا جائیگا۔ نیوزی لینڈ جیسے اقدامات پر غورجاری ہے جہاں 2008کے بعد تمباکو کی خریداری کے حوالے سے سخت پابندیاں رائج ہیں۔ 19سے 25سال کے درمیان والی عمر کے لوگوں کیلئے مختلف کیٹگریز بنائی جا سکتی ہیں، اس نے کورونا وائرس وبائی مرض کے بارے میں حکومت کے ردعمل پر بھی نگاہ ڈالی گئی ہے جس میں سوشل میڈیا پر اثر انداز ہونے والوں کی طرف سے لوگوں کو جاب کرنے کی ترغیب دی گئی، گزشتہ ماہ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کی رائے طلب کرتے ہوئے لکھا اور نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے خیالات سننا چاہتا ہوں اور یہ کہ ہم موجودہ سگریٹ نوشی چھوڑنے والوں کی حمایت کرنے اور لوگوں کو سگریٹ نوشی ترک کرنے کے لیے کیا کر سکتے ہیںہم لوگوں، خاص طور پر بچوں اور نوجوانوں کو سب سے پہلے سگریٹ نوشی شروع کرنے سے کیسے روک سکتے ہیں،طبی آلات کے ڈیزائن اور استعمال میں ممکنہ نسلی تعصب کا دوسرا جائزہ بھی یونیورسٹی آف لیورپول کے پبلک ہیلتھ کے پروفیسر ڈیم مارگریٹ وائٹ ہیڈ کی قیادت میں کیا جا رہا ہے۔ 

یورپ سے سے مزید