• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں کورونا کیسز میں پھر اضافہ ہونے لگا

بیجنگ (جنگ نیوز )چین نے اومی کرون کے باعث کورونا کیسز میں اضافے کے بعد 90لاکھ کی آبادی کے شمالی مشرقی شہر چنگ چن کو لاک ڈاؤن کرنے کا حکم دے دیا ۔امریکی میڈیا کے مطابق لوگوں کو گھروں میں رہنے کا کہا گیا ہے۔ ضرورت کی اشیا لینے کیلئے گھر کا ایک فرد دو دن کے بعد باہر جا سکتا ہے۔ تمام شہریوں کو وقفوں سے تین مرتبہ ٹیسٹ کروانا ہوگا۔اس کے علاوہ غیر ضروری کاروباری مراکز بند رہیں گے اور مختلف روٹس پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔جمعے کو چین میں کورونا کے 397کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 98 جیلین صوبے میں سامنے آئے۔
یورپ سے سے مزید