• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب فواد چوہدری نے بلاول کو پاکستان کی ’اُمید‘ قرار دیا

سیاست میں آج کل وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ہٹانے  میں پیش پیش رہنے والے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو فواد چوہدری پاکستان کی امید بھی کہہ چکے ہیں۔

سال 2013 میں جب بلاول بھٹو نے کراچی میں جوشیلی تقریر کے دوران سینئرسیاسی رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور باقائدہ اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کیا تھا تب فواد چوہدری بھی ان سے متاثر دکھائی دے رہے تھے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اب تقریباً 9 برس بعد وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کو اپنے ایک ٹوئٹ پر ٹرولنگ کا سامنا ہے جس میں انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی کی تعریف کی تھی۔

فواد چوہدری کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ’چیئرمین بلاول بھٹو نے ہر پی پی پی ورکر کو خوش کردیا، وہ شیر کی طرح دھاڑے، اسی وجہ سے میں کہتا ہوں کہ بلاول پاکستان کی امید ہیں۔‘

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے مِل کر وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروائی ہے جس پر 28 مارچ کو ووٹنگ کا امکان ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید