• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے طبی معائنہ کروایا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے اسپتال میں اپنا طبی معائنہ کروایا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ریاض کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال سے طبی معائنہ کروایا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی نے کہا ہے کہ ’شاہ سلمان کا طبی معائنہ اطمینان بخش رہا ہے۔‘

ایوان شاہی نے کہا ہے کہ ’کامیاب طبی معائنے کے بعد شاہ سلمان اسپتال سے واپس آگئے ہیں‘۔

ایوان شاہی کا کہنا ہے کہ شاہ سلمان ڈاکٹروں کی  ہدایت پر کچھ دنوں کے لئے آرام کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید