• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم پاکستان اقلیتی حقوق کےحامی ہیں، نواز سلامت

کوپن ہیگن( پ ر) نوجوان مسیحی رہنما نواز سلامت نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کی بات کی ہے، ان کے دور حکومت میں امتیازی قوانین کے غلط استعمال میں بھی نمایاں کمی نظر آئی ، پاکستان کی مسیحی کمیونٹی کا سب سے بڑا مسئلہ اقلیتی نشستوں پر الیکشن کرانا ہے تا کہ مسیحی کمیونٹی اپنے ووٹ سے مسیحی نمائندے منتخب کر سکے۔ حکومت میں آنے سے پہلے عمران خان نے کہا تھا کہ وہ اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کی نشستوں پر الیکشن کرانے کے حامی ہیں، بد قسمتی سے اسمبلی میں اپوزیشن نے موجودہ حکومت کے ہر بِل میں رکاوٹ ڈالی اس لئے حکومت زیادہ قانون سازی نہیں کر سکی اگر تحریک انصاف کے پاس نمایاں اکثریت ہوتی تو انہوں نے اپنے اقلیتی ممبران کے نہ چاہتے ہوئے بھی مخصوص نشستوں پر الیکشن کرانے کا بِل پیش کر دینا تھا، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ، ن لیگ اور مولانا فضل الرحمٰن اقلیتوں کو غلام بنائے رکھنے کی سوچ رکھتے ہیں اور وہ کبھی بھی مخصوص نشستوں پر الیکشن نہیں ہونے دیں گے، اس لئے مسیحی کمیونٹی کو چاہئے کہ عمران خان کو اپنا بہترین آپشن سمجھ کر ان کی حمایت کرے۔
یورپ سے سے مزید