• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر ہما میر نے کور سونگ 'نہر والے پل تے بلاکر' ریلیز کردیا

معروف میزبان، اداکارہ اور گلوکارہ ڈاکٹر ہما میر نے کور سونگ ’نہر والے پل تے بلاکے‘ ریلیز کردیا ہے۔

انہوں نے ملکہ ترنم نورجہاں کے سپر ہٹ پنجابی گیت کو نئے انداز سے گایا ہے۔ اس گانے کی ویڈیو نارتھ امریکہ میں شاندار انداز میں بنائی گئی ہے۔

اس سے قبل ڈاکٹر ہما میر نے سندھی فوک گیت ہوجمالو اور قومی گیت جیوے جیوے پاکستان بھی اپنی آواز میں ریلیز کر چکی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید