اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پارلیمنٹیرین میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ قوم میاں نواز شریف کو آئندہ چند دنوں میں پاکستان میں دیکھے گی۔اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں،نواز شریف نے اپنا مقدمہ جب اللہ کی عدالت پر چھوڑا تھاتو اسے یہ دن آنے کا یقین تھا، اب اللہ کا انصاف ہوتا دیکھیں۔شیخ رشید گورنر راج لگانے کی باتیں کر رہا ہے، یہ وقت بھی ان کے ہاتھ سے نکل گیا ہے،گورنر راج، اسمبلیاں توڑنا اور صدارتی نظام کی باتیں اب ماضی کے قصے ہوگئے۔