• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ایل ون منصوبے پر کام کیلئے چینی ریلویز ایڈمنسٹریشن سے فوری رابطہ کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) سی پیک اتھارٹی اور این ڈی آر سی چین کے مابین ورچوئل اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے حالیہ دورہ چین کے موقع پر کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریلویز کے ایم ایل ون منصوبے کے پہلے مرحلے پر کام کیلئے پاکستان ریلویز چین کی نیشنل ریلویز ایڈمنسٹریشن سے فوری طور پر رابطہ کریگی ، اجلاس کی صدارت سی پیک کے امور کے معاون خصوصی خالد منصوراور چین کی جانب سے این ڈی آر سی کے ڈی جی نے مشترکہ طور پر کیا ، اجلاس میں چین کے سفیر نے بھی شرکت کی ، معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ چین کے دوران چینی قیادت سے ملاقاتیں نتیجہ خیز رہیں اور دونوں ممالک کے متعلقہ اداروں نے منصوبوں کو جلد از جلد شروع کرنے کے حوالے سے ضروری اقدامات کیے ہیں ، این ڈی آر سی کے ڈی جی نے کہا کہ چینی اداروں نے پہلے ہی ضروری اقدامات شروع کر دیئے ہیں تاکہ فیصلوں پر عملدرآمد کیا جائے ، چین ایم ایل ون منصوبے کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے اور اس حوالے سے نیشنل ریلویز ایڈمنسٹریشن اور متعلقہ اداروں کے مابین اجلاس ہو چکے ہیں تاکہ منصوبے کے پہلے مرحلے پر کام شروع کرنے کیلئےل تمام ضروری اقدامات کئے جاسکیں۔
اہم خبریں سے مزید