مانچسٹر(غلام مصطفی مغل) سابق رکن پنجاب اسمبلی اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سیالکوٹ چوہدری طارق سبحانی نے وفد کے ہمراہ سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے لندن میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس موقع پر پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار، سابق مشیر وزیر اعظم و صدر برطانیہ زبیر گل،سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن مولوی عبدالشکور ، سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی کے علاوہ برطانیہ و یورپ کے ممتاز بزنس مین خالد چوہدری،چوہدری مزمل احمد بھی شریک تھے۔ سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے وریو خاندان کے مرحومین چوہدری اختر علی وریو، مسز چوہدری اختر علی وریو ،چوہدری عبدالستار وریو اور چوہدری خوش اختر سبحانی کیلئے دعائے مغفرت کی۔ دونو ں رہنمائوں نے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیالات کیا،میں نواز شریف نے وریو خاندان کی انتھک محنت و کاوشوں کو سراہا۔ میاں محمد نواز شریف نے چوہدری طارق سبحانی کو سیالکوٹ مسلم لیگ ن کے ر ہنمائوں اور کارکنان کو متحد رہنے کے لیے خصوصی پیغام دیا اور وریو خاندان کی سیاسی جد وجہد کی تعریف کی۔ سابق ایم پی اے چوہدری طارق وریو نے روز نامہ جنگ لندن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات بڑی تفصیل کے ساتھ ہوئی اور بانی پاکستان مسلم لیگ اور قائد میاں محمد نواز شریف ملک کے حوالے سے فکر مند ہیں کیو نکہ موجودہ حکومت نے غریب عوام کا جینا مشکل کردیا ہے،منگائی آسمان کوچھو رہی ہے،ملک کی معیشت دن بدن خراب ہورہی ہے،روز گار کے مواقع نہیںہیں، نوجوان نوکریوں کی تلاش میں دربدر ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان کے حالات بہتر ہوں گے اور عمران خان کی حکومت کا خاتمہ ہوگا۔