• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر این او سی توڑ پھوڑکرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے،کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ(خ ن)کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہا ہےکہ شہر میں ٹریفک کے دباؤ کو مزید کم کرنے کے لیے پرنس روڈ اور پٹیل روڈ کو ون وے کردیا جائے جبکہ سرکی روڈ کو بڑیچ مارکیٹ سے گول منڈی چوک تک ٹریفک انجینئر کی مدد سے پلان تشکیل دیا جائے اور ایک ہفتے کے اندر اندر رپورٹ تیار کرکے پیش کریں تاکہ ان پر بروقت کام کا آغاز کردیاجائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر میں سڑکوں کی توسیع، ٹریفک مینجمنٹ اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عرفان نواز میمن، ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن یاسر خان بازئی، اسسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل کوئٹہ ڈویژن بابرخان، ایس پی ٹریفک نصیر، اسسٹنٹ انجینئر ڈویلپمنٹ پیکج کوئٹہ فیاض اور یاسر انعام، چیف میٹروپولٹن آفیسر عطاؤاللہ اور سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ منظور احمد بھی موجود تھے اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمان بلوچ نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے نظام میں بہتری لانے کے لئے پرنس روڈ اور پٹیل روڈ کو ون وے کر دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ایئر پورٹ روڈ پر دو یوٹرنزکے ڈیزائن تیار ہو چکے ہیں جس پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا اور غیر ضروری یوٹرن کو ختم کیا جائے گا انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں غیر قانونی رکشوں پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے لہذا ان کے خلاف مکمل کریک ڈاؤن شروع کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ رکشوں کو دو شفٹوں میں چلائی جائے اس حوالے سے رکشہ یونین کے ساتھ جلد ایک میٹنگ منعقد کریں انہوں نے کہا کہ رکشہ پرمٹ کو مزید ڈیجیٹلائز کرکے بار کوڈ لگایا جائے اب ایک پرمٹ پر دو یا تین رکشے شہر میں نہیں چل سکیں گے بار کوڈ کو موبائل ایپ کے ذریعے بھی چیک کیا جاسکے گا جس پر رکشوں کا مکمل ڈیٹا سامنے آئیگا کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے سیکرٹری آر ٹی اے کو کہا کہ غیر قانونی پکڑے جانے والے دو نمبر رکشوں کو سکریپ کردیا جائے اور جن رکشوں کی حالت زار بہتر ہے انہیں میٹرو پولیٹن کارپوریشن والوں کے حوالے کر دیا جائے تاکہ کچرا اٹھانے کے کام لایا جاسکے کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے چیف میٹروپولیٹن کو بھی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے جہاں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں انہیں جلد ٹھکانے لگایا جائے انہوں نے کہا کہ بغیر این او سی کے سڑکوں کی توڑ پھوڑ پر مکمل پابندی ہے اگر کوئی بغیر این او سی کے توڑ پھوڑ کریگا تو ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہا کہ جوائنٹ روڈ پر غیر قانونی تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا جائے جہاں خانہ بدوشوں نے غیرقانونی زمینوں پر قبضہ جمایا ہوا ہے انہیں فوری طور پر ہٹایا جائے۔انہوںنے کہاکہ جوائنٹ روڈ پر شادی ہال کاکام غیر قانونی ہے جیسے فوری طور پر روک دیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید