• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عوامی جمہوریہ چین کےا سٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے ملاقات کی،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک چین تعلقات نظریات کے یکسانیت اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئےانہوں نے کہا کہ دنیا کو علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرنا چاہئے۔

اہم خبریں سے مزید