• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نژاد عاصمہ اشرف کی عوامی خدمات کے اعتراف میں فرانس کا اہم سول ایوارڈ


پاکستانی نژاد خاتون عاصمہ اشرف کو عوامی خدمات کے اعتراف میں فرانس کا اہم سول ایوارڈ ملنا پاکستان اور بیرون ملک رہائش پذیر ہم وطنوں کے لئے  قابل فخر بات ہے۔

تین سال کی عمر میں اپنے والدین کے ساتھ فرانس آنے والی اس با ہمت خاتون نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد 11 مختلف  ممالک  کی خواتین کے تعاون سے سال 1997 میں عوامی خدمت بالخصوص خواتین معاملات، روزگار کےلئے فرانس آنے والوں کو مقامی زبان سکھانے، انھیں مقامی قوانین سے روشناس کرانے، خواتین کے ساتھ ہونی والی ظلم زیادتی کی صورت میں مدد فراہم کرنے اور امیگریشن قوانین کے تحت خاندانوں کو اکٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

انکی انہی خدمات کے پیش نظر فرانسیسی حکومت نے انھیں اپنے سب سے بڑے سول ایوارڈ سے نوازا ہے۔

اس حوالے سے جنگ سے خصوصی گفتگو کے دوران انہوں بتایا کہ ایوارڈ حاصل کرنے پر انھیں دہری خوشی اور فخر ہے۔

سب سے پہلے تو میں پاکستانی ہوں، فرانس میں پاکستان کے نام کو عزت ملی، دوسری بات یہ کہ ثابت ہو گیا کہ پاکستانی قوم انسانی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہے۔

انہوں بتایا کہ ایوارڈ ملنے سے ہمیں یورپ بھر ایک اچھی شناخت ملی، اب فرانس کے علاوہ یورپ بھر میں انسانیت، خواتین کے حقوق اور ان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف آواز اٹھانے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ان کے حقوق سے آگاہی اور ان کے حصول کے لئے مدد فراہم کی جاسکے گی۔

انہوں نے کہا کہ 24 سالوں میں مقامی اداروں اور حکومت کے تعاون سے ہم یہاں تک پہنچے ہیں، فرانس اور یورپ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے نام انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ جہاں بھی رہیں، مقامی زبان سکھیں، مقامی قوانین سے آگاہی حاصل کرکے اپنے حقوق حاصل کریں۔محنت اور ایمانداری پر سختی سے کاربند رہیں۔ ترقی، خوشحالی اور شہرت آپ کے قدم چومے گی، انشاء اللہ، میں اور ہماری ایسوسی ایشن آپ کے سامنے ایک مثال ہے۔

قومی خبریں سے مزید