اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کا مسئلہ جنگ سے نہیں مذاکرات سے حل ہوگا۔
اجلاس سے خطاب میں عاصم افتخار نے کہا کہ امریکا ایران مسئلہ جنگ سے نہیں مذاکرات سے حل ہوگا، آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
پاکستانی مندوب نے مزید کہا کہ خطے میں قیام امن کےلیے تمام ممالک کو کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان کی قیام امن کےلیے کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔
واضح رہے کہ آبنائے ہُرمُز کو کھلوانے کے لیے بحرین کی قرارداد کو روس اور چین نے ویٹو کر دیا، عرب میڈیا کے مطابق قرار داد کے حق میں 11 ووٹ آئے جبکہ دو ارکان غیر حاضر رہے۔