نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا بحرین اور ناروے کے ہم منصبوں سے رابطہ ہوا، جس میں خطے کی حالیہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بحرین کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جاری امور پر مشاورت ہوئی، خطے میں امن واستحکام برقرار رکھنےکی اہمیت پر زور دیا گیا۔
ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے آپس میں رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایڈے سے بھی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر مشرق وسطیٰ اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ناروے کے وزیر خارجہ نے امن واستحکام کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائےخارجہ نے مکالمےاور سفارتکاری کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دیا، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔