• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتدار کی تبدیلی کیلئے دھمکی دی گئی ہے، فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اقتدار کی تبدیلی کے لیے دھمکی دی گئی ہے، پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی میں بھی اس خط پر بریفنگ دی جائے گی، ابھی آخری پانچ اووروں کا کھیل باقی ہے، اس میں بہت سے فیصلے ہونے ہیں۔

فرخ حبیب نے اپنے بیان میں کہا کہ جب سے یہ چیز سامنے آئی ہے لوگ ہم سے رابطہ کر رہے ہیں، دھمکی موجود ہے، اس کا آفیشل ریکارڈ موجود ہے، سازش کو ناکام بنانے کے لیے 22 کروڑ عوام کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے ملکی مفاد کو بھی عزیز رکھنا ہے، کیا ہم غلامی قبول کر لیں؟ پوری قوم غلامی قبول کرنے کو تیار نہیں ۔

فرخ حبیب کاکہنا تھا کہ 172ووٹوں کامعاملہ نہیں، معاملہ اس سےآگے جا چکا ہے،یہاں پر ملک کی سلامتی کا معاملہ ہے، یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ ایک سازش کے ذریعے کہہ دیں کہ حکومت فارغ ہو گئی ہے۔

وزیر مملکت نے کہاکہ حکومت آج بھی قائم ہے، معاملہ پارلیمان میں بھی لے کر جا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید