کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ملیر کی ماڈل کورٹ نے ملیر جیل میں تشدد سے قیدی کی ہلاکت سے متعلق کیس میں ملزمان کو 42 لاکھ دیت اور پانچ، پانچ لاکھ جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ملیر جیل میں2جون 2019 کو تشدد سے قیدی کی ہلاکت کے کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ ملیر کی ماڈل کورٹ کے روبرو ہوئی۔ماڈل کورٹ ڈسٹرکٹ ملیر نے فیصلہ سنا دیا ۔ عدالت نےصغیر تنولی قتل کیس میں ملیر جیل کے ڈسپنسر محمد حنیف اور ڈاکٹر نور احمد ولد قادر بخش کو 42 لاکھ دیت اور پانچ ،پانچ لاکھ جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے محمد عمیر ،نصراللہ آصف اور اسسٹنٹ جیلر نسیم شجرہ کو گواہی نا ہونے کے باعث بری کردیا۔جبکہ عدالت نے تشدد کرنیوالے سعید آباد تھانے کے انسپکٹر امیر بھٹی اور اس وقت کے جیلر اورنگزیب گانگو اورسی ایم او ڈاکٹر عظیم کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔