کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ مطابق ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑے دھچکے کا سامنا گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 2ارب 91کروڑ ڈالر کم ہوگئے،جس کے بعد ملک میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 12ارب 4کروڑ73لاکھ ڈالر پر آگئی،زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 2ارب 88کروڑ52لاکھ ڈالر کم ہوگئے،مجموعی ذخائر کی مالیت 18ارب 55کروڑ45لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی،اعلامیہ کے مطابق ذخائر میں نمایاں کمی چین سے حاصل کردہ قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے ہوئی چین کے ادا کیے جانے والے ان قرضوں کے رول اوور کا عمل جاری ہے، چین کےسنڈیکیٹڈقرضوں کی سہولت جلد رول اوور کرلی جائیگی۔