اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جنرل یحییٰ، بھٹو اور شیخ مجیب سقوط ڈھاکہ کے مرکزی کردار ہیں۔ سچ یہ ہے کہ پاکستان کروڑوں انسانوں کی جس تمنا اور قیادت کے جس وعدے پر بنا تھا وہ نظام قائم نہیں ہوا ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پرسانحہ مشرقی پاکستان سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انگریز کا بنایا ہوا نظام چلتا رہا جس نے ناانصافیوں کو فروغ دیا اور فائدہ دشمن نے اٹھایا نتیجتاً ملک دو ٹکڑے ہوگیا۔