• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوسط یومیہ قومی برآمدات 92 ملین ڈالر، ماہانہ 2.849 ارب ڈالر

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرستِ اعلیٰ اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر محمد جاوید بلوانی نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث قومی سپلائی چین مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ہے، پاکستان کی اوسط یومیہ قومی برآمدات 92 ملین امریکی ڈالر اور ماہانہ 2.849 ارب امریکی ڈالر ہیں جبکہ صرف ٹیکسٹائل شعبہ یومیہ 52 ملین اور ماہانہ تقریباً 1.617 ارب ڈالر کی برآمدات کرتا ہے ، جاوید بلوانی نے صورتحال کو کھلی معیشت کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف سے فوری مداخلت کی اپیل اورٹرانسپورٹرز اور تمام متعلقہ فریقین سے مذاکرات، غیر ضروری چارجز کے خاتمے اور کنسائنمنٹس کے بڑے بیک لاگ کی تیز رفتار کلیئرنس کا مطالبہ کیا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید