اسلام آباد( جنگ نیوز)حکومت کا نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ ،تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ ختم کرکے اس کی جگہ نیٹ بلنگ فارمولا لایا جائے گاجس کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیپرا نے نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے خاتمے کیلئے باضابطہ طور پر ورکنگ شروع کر دی ہے اور صارفین کیلئے نئے نیٹ بلنگ نظام کی تفصیلات تیار کی جا رہی ہیں۔