• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینٹ انتخاب: قاسم گیلانی کا ہائی کورٹ کے فیصلے پر ردعمل

سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے موجودہ سینیٹر یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے قاسم گیلانی نے چیئرمین سینیٹ انتخاب کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں قاسم گیلانی نے چیئرمین سینیٹ انتخاب پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی، ہماری قانونی ٹیم نے واضع دلائل دیے اس کے باوجود فیصلے سے مایوسی ہوئی۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ہائی کورٹ نے فیصلے میں تسلیم کیا کہ یوسف رضاگیلانی کے مسترد ووٹروں کا ارادہ واضح تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کر رہے ہیں، امید ہے عدالت عظمیٰ ہمارے ٹھوس دلائل پر انصاف پر مبنی فیصلہ کرے گی۔

قاسم گیلانی نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کے دوران حکومت نے پولنگ بوتھ کے اندر خفیہ کیمرے لگائے، ہائی کو رٹ کے فیصلے میں اس حکومتی بدیانتی کا ذکر ہی نہیں۔

قومی خبریں سے مزید