• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر نے استعفیٰ نہیں دیا، برطرف کیا ہے، فیاض چوہان

سابق وزیر جیل خانہ جات فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو برطرف کیا گیا ہے،انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آج وفاق اور صوبے میں ہم لوگ سرخرو ہوں گے، باوقار، غیرت مند سیاستدان اپنی آنے والی نسلوں کیلئے نئی تاریخ رقم کریں گے۔

فیاض الحسن چوہان کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کےوہ ارکان قابل عزت ہیں جنہوں نے بڑی رقوم کی پیشکش ٹھکرائی۔

واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔

یہ بات وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں بتائی ہے۔

فواد چوہدری کے مطابق نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئین کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قائم مقام گورنر پنجاب ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید