• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپانی وزیراعظم کی یوکرین میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کی مذمت

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

جاپانی وزیر اعظم نے یوکرینی دارالحکومت کے قریب عام شہریوں کی ہلاکتوں کی مذمت کی ہے۔

جاپان کے وزیر اعظم کِشیدا فُومیو نے یوکرین کے دارالحکومت کِیف کے قریب ان لوگوں کی ہلاکتوں کی مذمت کی ہے جن کے بارے میں باور کیا جاتا ہے کہ وہ عام شہری تھے۔

کِشیدا نے بُوچا قصبے میں لاشوں کی دریافت کے بعد پیر کے روز نامہ نگاروں سے گفتگو کی۔

وزیر اعظم نے نشاندہی کی کہ شہریوں کو نقصان پہنچانا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے اور یہ انسانی مسائل کو جنم دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس فعل کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی تنقید سے آگاہ ہیں اور کہا کہ جاپان کو بھی اس کی مذمت کرنی چاہیے۔

جناب کِشیدا نے اس بارے میں بھی بات کی کہ آیا ان ہلاکتوں کے ذمہ دار فریق پر اضافی پابندیاں عائد کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کا ملک بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر وہ کام کرے گا جو کیا جانا چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید