کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان بھی اپنے بھائی کی منگنی کے موقع پر زیب تن کیے گئے مغربی طرز کے لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آ گئیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ نے اپنے بھائی کی منگنی کی تصاویر شیئر کیں جس میں انھوں نے لہنگا چولی پہنی ہوئی ہے، جسے ان کے مداحوں نے کچھ خاص پسند نہیں کیا اور انھیں تنقید کا نشانہ بنادیا۔ ایک صارف ہانیہ چوہدری نے لکھا کہ ” بھائی ملنگ ہے کیا؟“۔اسی طرح ایک صارف کنزا جعفری نے لکھا کہ ” بہت ذیادہ ہی ماڈرن ہو گیا ہے“۔سیدہ انعم رومی نے لکھا کہ ”پھولوں کی کمی ہے یا بھائی نے پھول کھا لیے“۔یاد رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان پاکستان کی مشہور اداکارہ ہے جنھوں نے پاکستان کے ساتھ ساتھ بولی وڈ میں بھی کام کیا ہے اور آ ج کل وہ نئی آنے والی فلم قائداعظم میں فہد مصطفی کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔