کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں ہم پر کوئی پریشر نہیں تھا یہ نہیں تھا ، ہم مزید اچھی بولنگ کر سکتے تھے ،ہمارے رنز کم تھے،آئندہ سیزن میں مزید اچھا کرنے کی کوشش کریں گے۔ حسن علی پر بُرا وقت چل رہا ہے ہم اسے بیک کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے ۔ اب ہم اپنے اہل خانہ کو وقت دیں گے، عبادت بھی کریں گے،پھر کھیل کی طرف آئیں گے۔