کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت نے پاکستان کی کھوکھو ٹیم کو ویزا جاری نہیں کیا جس کی وجہ سے پاکستانی مردوں اور خواتین کی ٹیمیں اگلے پیر سے دہلی میں شروع ہونے والے کھو کھو ورلڈ کپ میں شرکت سے محروم ہو گئیں۔ایونٹ کے آغاز سے دو روز قبل پاکستان کھو کھو فیڈریشن کو ویزوں کی عدم دستیابی سے آگاہ کیا گیا۔